(ویب ڈیسک)دنیا کی تاریخ حادثات اور قدرتی آفات سے بھری پڑی ہے، بعض حادثات وآفات نے تو انسانی آبادی کے بڑے حصے کو چشم زدن میں صفحہ ہستی سے مٹا کر رکھ دیاہے، جنوبی بحرالکاہل میں واقع ملک وانواتو میں 7.2 شدت کے زلزلےکے بعد علاقے میں سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا۔
امریکی زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق جنوبی بحرالکاہل میں جزائر پر مشتمل ملک وانواتو میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے،امریکی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہےکہ زلزلےکا مرکز وانواتو کے علاقے پورٹ اولرے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا،امریکی زلزلہ پیمامرکز کی جانب سے زلزلےکے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔
بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹرکا کہنا ہےکہ زلزلےکے باعث ساحلی علاقے میں سونامی لہروں کاخطرہ ہے، سونامی لہریں ایک میٹر تک پہنچنےکا امکان ہے،
خیال رہے کہ چند دن قبل امریکا میں شمالی کیلیفورنیا کے علاقے میں 6.4 شدت کے زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلے کے بعد سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا تھا، امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز ہمبولڈ کاؤنٹی سے 25 میل دور 16 کلومیٹر گہرائی میں تھا،زلزلے کے بعد ہمبولڈ کاؤنٹی میں 55 ہزار سے زائد گھر اور دفاتر بجلی سے محروم ہوگئے۔