قومی ٹیم کے کوچ گرانٹ بریڈبرن نے استعفیٰ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے پاکستان کرکٹ سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔
گرانٹ بریڈبرن نے اپنے مستعفیٰ ہونے کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ، ’ایک شاندار باب کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے 5 سال میں تین عہدوں پر کام کیا، اور اس دوران جو حاصل کیا اس پر فخر ہے۔‘
بریڈبرن نے اپنی پوسٹ میں بہترین کوچز، کھلاڑیوں اور اسٹاف سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا پاکستانی کرکٹ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
Bohat Bohat Shukriya ???????? pic.twitter.com/n0k0pagdtb
— Grant Bradburn (@Beagleboy172) January 7, 2024
یاد رہے کہ پی سی بی کی سابقہ منیجمنٹ نے بریڈبرن کو مئی میں دو سال کے لیے ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں گرانٹ بریڈ برن نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شاندار باب جو اب ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، پانچ سال کے دوران تین مختلف عہدوں پر کام کیا، جن کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اس پر فخر ہے۔
مزید پڑھیں: بندر اپنی محبوبہ کی تلاش میں فرار
پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال ہی نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ بریڈ برن کو 2 سال کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا، اس سے قبل وہ 2018سے 2020 تک فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے علاوہ بریڈبرن اسکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بھی ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔