(ویب ڈیسک)واٹس ایپ پاکستان سمیت دنیابھرمیں مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے،آپ واٹس ایپ پرآن لائن ہیں یانہیں اورلاسٹ سین کےحوالےسےواٹس ایپ نےاہم فیچرمتعارف کرادیا۔
آپ واٹس ایپ پر آن لائن ہیں یا نہیں، یہ جاننا مشکل نہیں کیونکہ میٹا کے زیرملکیت میسنجر میں صارف کا آن لائن اسٹیٹس سب کے سامنے ہوتا ہے مگر صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ تحفظ فراہم کرنے کیلئے واٹس ایپ کی جانب سے2022 میں آن لائن اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر متعارف کرایا گیا تھااس فیچر سے صارف کیلئے اپنے آن لائن اسٹیٹس مخصوص افراد یا ہر ایک سے چھپا سکتے ہیں۔
اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ جب بھی آپ واٹس ایپ کو اوپن کرتے ہیں تو آپ کے نام کی چیٹ اوپن کرنے والے ہر فرد کو علم ہوسکتا ہے کہ آپ کس وقت آن لائن ہوئے یا آخری بار کب آن لائن ہوئے اسی طرح یہ بھی جاننا ممکن ہے کہ آپ اس وقت آن لائن ہے یا نہیں جو صارفین کی پرائیویسی کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے،حیران کن طور پر بیشتر افراد اس فیچر کی پرائیویسی کیلئے اہمیت کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔
فیچر کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟،اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے اپنے فون میں واٹس ایپ کو اوپن کرکے سیٹنگز میں جا کر پرائیویسی کے آپشن کا انتخاب کریں وہاں لاسٹ سین اینڈ آن لائن پر کلک کریں ، جہاں آپ کو درج ذیل آپشن نظر آئیں گے جن میں سے آپ اپنی پسند کے آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں،اس آپشن سے آپ یہ بھی تعین کر سکتے ہیں کہ کن افراد کو آپ کے آن لائن ہونے کا علم ہو۔
یہ خیال رہے کہ اگر آپ لاسٹ سین میں نو باڈی آپشن کا انتخاب کریں گے تو پھر آپ خود بھی اپنے دوستوں کے لاسٹ سین اور آن لائن اسٹیٹس کو نہیں دیکھ سکیں گے اس لئے جو بھی انتخاب کرنا ہے آپ کو سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی خواب چکنا چور،مالدیپ کے نو منتخب صدر نے بڑا قدم اٹھا لیا
واٹس ایپ آئےروزنئی تبدیلیاں کرتا ہے،ابھی واٹس ایپ بیک اپ ڈیٹا کیلئے گوگل ڈرائیو اسٹوریج کی کوئی حد نہیں مگر آئندہ چند ماہ میں یہ سہولت چھن جائے گی،جی ہاں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بہت بڑی سہولت ختم ہونے والی ہے،نومبر میں گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ بیک اپ کے لیے جلد گوگل اکاؤنٹ کی اسٹوریج استعمال کی جائے گی۔
اس وقت کمپنی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے دسمبر 2023 میں واٹس ایپ کے بیٹا (beta) صارفین کیلئے یہ تبدیلی کی جائے گی اور پھر بتدریج اگلے سال تمام صارفین پر اس کا اطلاق ہوگا،اس حوالے سے واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ بیک اپ ڈیٹا کی حد کے حوالے سے نئی تبدیلی کا اطلاق 2024 میں تمام صارفین پر ہوگا۔
میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کے مطابق صارفین کو اس حوالے سے 30 دن قبل آگاہ کیا جائے گا،اگر آپ واٹس ایپ کا بیٹا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو وہاں چیٹ بیک اپ پر یہ میسج نظر آئے گا کہ آئندہ چند ماہ میں بیک اپ کیلئے گوگل اسٹوریج کو استعمال کیا جائے گا۔