لاہور میں یخ بستہ ہوائیں چل پڑیں، درجہ حرارت کہاں تک جا پہنچا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاطمہ عارف) شہر لاہور میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، سرد ہوائیں چلنے سےموسم میں خنکی بڑھ گئی جس سے شہریوں کی معمولات زندگی بھی متاثر ہونے لگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور چھٹے نمبر پر آگیا۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح180ریکارڈ کی گئی۔ یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح284ریکارڈ، فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح314ریکارڈ، کینٹ پولوگراؤنڈمیں آلودگی کی شرح199ریکارڈ، ایچی سن کالج کےاطراف آلودگی کی شرح100ریکارڈ، شاہراہ قائداعظم میں آلودگی کی شرح186ریکارڈ، فداحسین میں آلودگی کی شرح183ریکارڈ کی گئی ہے۔
کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع آبر آلود رہے گا۔ کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، موسی خیل، پشین، ژوب، بارکھان، ںوشکی اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قلات میں منفی 1ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 13 اقر گوادر میں 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: باجوڑ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکا، 5 اہلکار شہید،متعدد زخمی
دوسری جانب ہرنائی میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اصافہ ہوگیا۔ جس وجہ سے ہرنائی کوئٹہ شاہراہ چپررفیٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بھاری ٹریفک معطل ہوگئی۔ شاہرہ پر بھاری ٹریفک کی معطلی کی وجہ ٹرک ڈرائیوروں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔