(ویب ڈیسک)حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 07 جنوری 2024 کو جانے والے 902 افغان شہریوں میں 274 مرد، 168 خواتین اور 460 بچے اپنے ملک چلے گئے،07 جنوری 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 461,783 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موٹر وے پر سفر کرنے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر
افغانستان روانگی کے لیے 38 گاڑیوں میں 62 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔