روپے کی قدر بحال،ڈالر مزید سستا ہو گیا

Jan 08, 2024 | 10:48:AM

(24نیوز)روپے کی قدر بحال ہونے لگی،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں نئے ہفتے کے آغاز پر بھی کمی کا رجحان برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 10 پیسے پر آگیا، گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ڈالر 181.40 روپے پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور یہ 277 روپے یا اس سے نیچے آسکتی ہے۔

دوسری جانب کاروباری ہفتےکےپہلےروزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط نظر آئے،100 انڈیکس میں 222 پوانٹس کی کمی ہوئی،100 انڈیکس 64 ہزار 292 کی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حیران کن فیچرمتعارف،واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر آ گئی

مزیدخبریں