سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

Jan 08, 2024 | 12:12:PM
سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)شمسی توانائی سے سستی بجلی کی پیداوار کرنے کے خواہشمند صارفین کے لئے خوشخبری،مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی سامنے آ گئی۔

پاکستان کے شہریوں کو سستی بجلی ملنے کی امید پیدا ہوگئی ،صارفین کے لئے سسٹم کی قیمتوں میں تین سے چھ لاکھ روپے تک کی کمی ہو گئی،سات کلو واٹ کا سسٹم گیارہ کی بجائے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے میں لگے گا،دس کلو واٹ کا سسٹم سترہ کی بجائے گیارہ لاکھ روپے میں لگوایا جا سکے گا،بارہ کلوواٹ کا سولر سسٹم انیس کی بجائے چودہ لاکھ روپے میں لیا جا سکے گا۔


پندرہ کلو واٹ کا سولر سسٹم بیس کی بجائے ساڑھے پندرہ لاکھ روپے میں لگوایا جا سکے گا،مذکورہ قیمتوں پر صارفین کو ہائیبرڈ کی بجائے آن گرڈ سسٹم پر سسٹم فراہم کیا جائیگا،ہائیبرڈ سسٹم کی تنصیب کروانے پر بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا ہو گی،وفاقی حکومت کے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین بجلی بنا رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں:سستی بجلی،سولر پینلز کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی ریکارڈ

یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور 70 ہزار والے سولر پینل کی قیمت 30 ہزار روپے تک گرگئی ہے۔ دراصل سولر سیل اور فوٹو وولٹک (پی وی) ماڈیول یا عرف عام میں سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ میں چینی اجارہ داری توڑنے کیلئے امریکا اور یورپ میں گیگا واٹ کی سطح پر پی وی سیل اور ماڈیول پروڈکشن کی فیسیلٹیز کے منصوبے بنائے گئے تھے جو اب تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں یا انہیں مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

  
چونکہ مغرب میں سولر پینلز کی بڑے پیمانے پر خریداری متوقع تھی اس لیے ایک جانب چینی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سولر پینل کا اسٹاک جمع کرلیا تو دوسری جانب مغربی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سولر پینل خرید کر جمع کر رکھے ہیں۔