"دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا"بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ میں لطیف کھوسہ کو دیکھتے ہی قہقہہ لگادیا

Jan 08, 2024 | 12:33:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)"دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا"بلاول بھٹو  نے سپریم کورٹ میں لطیف کھوسہ کو دیکھتے ہی قہقہہ لگادیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سپریم کورٹ کے دروازے پر اپنے پرانے پارٹی رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ سے سپریم کورٹ کے دروازے پر اتفاقاً ملاقات ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے داخلی دروازے پر پہنچے تو ان کی ملاقات پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ سے ہوئی،اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سے گرمجوشی سے بغل گیر ہوئے ہوئے اور لطیف کھوسہ کو دیکھ کر بلاول نے قہقہہ لگا کر کہا "دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا"۔

بلاول بھٹو زرداری اور لطیف کھوسہ نے ایک دوسرے کا مختصراً  حال احوال پوچھا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اور لطیف کھوسہ بھی بلاول بھٹو کر دیکھ کر مسکراتے رہے۔

 خیال رہے کہ لطیف کھوسہ نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے، اس سے قبل وہ طویل عرصے سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل رہے۔

عمران خان کا مقدمہ لڑنے پر انہیں پیپلز پارٹی نے شوکاز بھی جاری کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی میری جماعت ہے اور مجھے کوئی اس سے باہر نہیں نکال سکتا۔

لطیف کھوسہ نے آئندہ عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا رکھے ہیں۔