(فاطمہ خان)لاہور میں تندور مالکان نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں از خود اضافہ کر کے ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں میں تندور مالکان نے ازخود اضافہ کر دیا، نان دگنے دام فروخت ہونے لگا،سرکاری نرخ نامہ نظر انداز کرتے ہوئے 25 روپے کا نان 40 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
خریداروں کا کہنا ہےکہ جہاں بھی جاتے ہیں 25 روپے کا نان 40 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، سادہ روٹی 12 کی بجائے 25 میں فروخت ہو رہی ہے،گیس نہ ہونے کے باعث مجبوراً تندور کا رخ کرنا پڑتا ہے جبکہ دو وقت کی روٹی کھاتے ہیں وہ بھی مہنگی ملتی ہے۔
دوسری جانب دوکاندار کا کہنا ہے کہ گندم اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں کے باعث سستی روٹی اور نان فروخت کرنا ناممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نگران حکومت کا 12 جنوری سے آئی فون قسطوں پر دینے کا فیصلہ
اس کے علاوہ عوام کی جانب سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے مقرر کردہ نرخ نامے سے تجاوز قیمتوں میں بیچتے دکانوں کا جائزہ لینے اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا گیا ۔