جاوید اختر کو فلم" انیمل" پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا

Jan 08, 2024 | 16:13:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم "اینیمل" کی ٹیم نے بھارت کے لکھاری، نغمہ نگار و شاعر جاوید اختر کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق  کچھ روز قبل جاوید اختر نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی جس انہوں نے کسی فلم کا نام لیے بغیر فلم کے سین پر تنقید کی، تاہم ناظرین سنتے ہی پہچان گئے کہ جاوید اختر فلم "اینیمل" سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

جاوید اختر نے کہا تھا کہ"ایک فلم میں دکھایا کہ مرد کسی عورت سے اپنا جوتا چاٹنے کا مطالبہ کرتا ہے اور فلم میں یہ بھی کہا گیا کہ عورت کو مارنا بالکل درست ہے، ایسی فلم کا کامیاب ہوجانا معاشرے کے لیے بہت خطرہ ہے"۔

جاوید اختر کی فلم پر تنقید کے بعد اینیمل کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرکے اپنا ردعمل دیا اور ساتھ ہی اس پوسٹ میں جاوید اختر کو مینشن بھی کردیا۔

 فلم اینمل کی ٹیم نے پوسٹ میں لکھا کہ "اگر آپ جیسا بہترین لکھاری زویا اور رن وجے کے درمیان دکھائے گئے دھوکے کو نہیں سمجھ پارہا تو پھر آپ کا تمام تر فن جھوٹا ثابت ہوجاتا ہے"۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک کے امتحان اپنے مقررہ وقت پرہونگے،کوئی تجویززیرغور نہیں، وزیراعلی محسن نقوی

ٹیم نے جاوید اختر کو  آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ "جب محبت میں مرد کے ہاتھوں دھوکہ کھانے کے بعد عورت مرد سے جوتے چاٹنے کو کہتی ہے تو آپ اس کو حقوقِ نسواں کا نام دیتے ہیں"۔

 ٹیم نے مزید لکھا کہ "محبت کو صنفی سیاست سے دور رکھا جائے، اس فلم کو مرد اور عورت کے فرق کو سوچ کر نہ دیکھیں بلکہ انہیں باحیثیت عاشق دیکھیں اور عاشق دھوکہ بھی دیتے ہیں اور جھوٹ  بھی بولتے ہیں اور میرا جوتا چانٹو بھی کہہ سکتے ہیں۔ بات ختم"۔

مزیدخبریں