تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟، وزیراعلیٰ پنجاب نے پیغام جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)موسم سرما کی چھٹیاں ختم،سکول 10 جنوری سے کھلیں گے، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیغام جاری کردیا۔
اپنے بیان میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ سردی کی لہر کے باوجود تعلیمی ادارے 10جنوری سے کھلیں گے،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ 10جنوری سے 22جنوری تک سکول ساڑھے 9بجے لگیں گے، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کو شدید سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے اور جیکٹ پہننے کی ہدایت کی۔
میٹنگ میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 12 جنوری سے آئی فون قسطوں پر دینے کا فیصلہ،لیکن قسط کی عدم ادائیگی پر کیا ہوگا؟ اہم خبر سامنے آ گئی
Due to the ongoing winter wave, schools will resume on 10th Jan, 2024. From 10th to 22nd Jan, schools will start at 9:30 am. It is highly advisable to wear jackets and warm clothes.@SchoolEduPunjab @punjab_hed pic.twitter.com/P4fsr54VqB
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) January 8, 2024