تاحیات نااہلی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، علیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نواز شریف اور جہانگیر خان ترین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کا تاحیات نااہلی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ خوش آئند امر ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا نے سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہلی کیس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں لینڈ مارک ججمنٹ دی ہے، اس فیصلے نے جمہوری راہداریوں میں بچھائے گئے کانٹے چن لیے ہیں۔
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں پہ بطور امیدوار نااہلی کی قدغن لگانا غیرجمہوری عمل تھا، سیاسی نمائندوں کا پارلیمنٹ فلور تک پہنچنا ان کا بنیادی جمہوری حق ہے اور اس فیصلے نے سیاسی رہنماؤں کا یہی بنیادی جمہوری حق انہیں واپس لوٹایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: تاحیات نااہلی کیس، کتنے ججز نے حق میں فیصلہ سُنایا، کس نے مخالفت کی؟
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فیصلہ دیر آید درست آید کی عملی مثال بن کر سامنے آیا ہے، استحکام پاکستان پارٹی اس فقید المثال فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے، آج ملک کی آئینی تاریخ میں انصاف کا بول بالا اور ناانصافی کا منہ کالا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر خان ترین کی سیاست کو تعصب اور تنگی نظری کی بھینٹ چڑھایا گیا تھا لیکن اب آئی پی پی کی جانب سے ملک میں جمہوریت کی فتح سب کو مبارک ہو۔