(24 نیوز) سانگھڑ سے جی ڈی اے کے اہم رہنماء شاہد خان نظامانی اور غلام فاروق نظامانی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
سانگھڑ سے جی ڈی اے کے اہم رہنماء شاہد خان نظامانی اور غلام فاروق نظامانی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، شازیہ عطاء مری کی سانگھڑ دادن ہاؤس پر کچھ دیر میں آمد متوقع ہے جبکہ دادن ہاؤس سانگھڑ پر پیپلزپارٹی کا پرچم لہرا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور جہانگیر انتخابات کیلئے اہل ہیں یا نہیں؟ سپریم کورٹ سے بڑا فیصلہ آ گیا
علاقہ جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا، علاقے میں حالات کشیدہ ہو گئے، جے ڈی اے افراد نے احتجاج کر دیا۔