سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے ضمانتی مچلکے جمع کرادیئے گئے،آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے روبکار جاری کی،توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتاری کے باعث بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور جہانگیر انتخابات کیلئے اہل ہیں یا نہیں؟ سپریم کورٹ سے بڑا فیصلہ آ گیا