(مہر عمران) ملتان بینچ میں قائم الیکشن ٹربیونل میں اپیلوں پر سماعت ہوئی، این 142 ساہیوال سے چودھری محمد اشرف الیکشن کے لئے اہل قرار جبکہ دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں قائم الیکشن ٹربیونل میں آج 29 اپیلوں پر سماعت ہوئی، ملتان بینچ میں الیکشن ٹربیونل کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے سماعت کی، این اے 142 ساہیوال سے سابق ایم این اے چوہدری محمد اشرف کے خلاف اعتراضی اپیل خارج کر کے الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے بڑی سیاسی جماعت کی اہم وکٹیں گرا دیں
این اے 181 لیہ سے عنبر نیازی کی اپیل کل تک ملتوی کردی گئی، این اے 141 سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے رانا آفتاب کو الیکشن کی اپیل بھی کل تک ملتوی کر دی گئی جبکہ وہاڑی کے این اے 156اور پی پی 231 کے امیدوار خالد زبیر نثار کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ لر لیا گیا، امیدوار کے تائید اور تجویز کندگان کے پیش نا ہونے پر آر او نے کاغزات نامزدگی مسترد کر دئیے تھے۔
این اے 148 ملتان سے جاوید اقبال لغاری کی اپیل خارج کردی گئی، الیکشن لڑنے کے لئے نا اہل قرار دے دیا، جاوید اقبال لغاری کا تجویز کنندہ متعلقہ حلقہ سے نہیں لیا گیا تھا، علاوہ ازیں خالد جاوید وڑائچ ، علی رضا دریشک ، حسنین دریشک ، شیر محمد مزاری اور محمد اعجاز بندیشہ کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل میں کل 215 اپیلیں دائر کی گئیں جن پر سماعت کا سلسلہ 10 جنوری تک جاری رہے گا۔