(عثمان خان) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
ترجمان امریکی مشن کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی امور بشمول آزادانہ، منصفانہ اور جامع انتخابات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی مشن کے ترجمان کے مطابق پاک امریکا تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی پر بھی بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: مولانا فضل الرحمان کی افغانستان کے وزیراعظم سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
ترجمان امریکی مشن نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں یو ایس پاکستان گرین الائنس فریم ورک کی ترقی پر بھی گفتگو ہوئی۔
ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور ڈونلڈ بلوم کی ملاقات زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی، ملاقات میں فرحت اللہ بابر، ناصر شاہ اور مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔