قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Jan 08, 2024 | 20:26:PM

This browser does not support the video element.

(اویس کیانی) سابق وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، برطانوی ہائی کمشنر نے مختلف مقدمات سے بریت پر قائد مسلم لیگ (ن) کو مبارک دی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، ملاقات میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، سینئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف بھی موجود تھیں، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوری میں بجلی صارفین سے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کتنے روپے فی یونٹ وصول کئے جائینگے؟کمر توڑ خبر آگئی

برطانوی ہائی کمشنر نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا، انہوں نے مختلف مقدمات سے بریت پر مسلم لیگ (ن) کے قائد کو مبارک دی، جین میریٹ کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو اجتماعیت کے حامل انتخابات کا انعقاد پاکستان کے مستقبل کے لئے اہم ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں، برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں