اویس خان خاکوانی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

Jan 08, 2024 | 21:08:PM

This browser does not support the video element.

(حسن علی)وہاڑی سے اہم سیاسی رہنما اویس خان خاکوانی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق صدر آئی پی عبدالعلیم خان سے پی پی236وہاڑی سے اویس خان خاکوانی نے ملاقات کی، اویس خان خاکوانی نے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، ا س موقع پر صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے اویس خاکوانی کو پارٹی مفلر پہنا کر شمولیت پر خیر مقدم کیا ۔
اویس خان خاکوانی نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب میں آئی پی پی کی مضبوطی کیلئے دن رات کام کریں گے۔
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی کا منشور بہتری اور انفرادیت میں اپنی مثال آپ ہے،آئی پی پی غریب اور پسے ہوئے طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینا چاہتی ہے، ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
اویس خان خاکوانی پی پی236وہاڑی سے آئی پی پی کے امیدوار پنجاب اسمبلی ہونگے ، ان کے والد محمد امین خان خاکوانی اپنے علاقے کی اہم سیاسی شخصیت رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں