جنوبی افریقہ کے سٹار وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلاسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جنوبی افریقن سٹار کرکٹر اور وکٹ کیپر ہینرک کلاسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، وہ وائٹ بال فارمیٹس میں جنوبی افریقا کے لیے دستیاب رہیں گے۔
ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار مڈل آرڈر بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر پہچانے جانے والے ہینرک کلاسن نے 4 سال کے عرصے میں صرف 4 ٹیسٹ میچز کھیلے، حال ہی میں گزشتہ سال انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کھیلی تھی، وہ جنوبی افریقہ کے دوسرے سینئر کرکٹر ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں اس سے قبل ڈین ایلگر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان ٹی20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر
کرکٹر نے انسٹاگرام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا کہ چند راتیں بغیر نیند کے گزارنے کے بعد میں نے سوچا کہ کیا میں ٹھیک فیصلہ لے رہا ہوں، میں نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل تھا کیونکہ یہ ان کا پسندیدہ فارمیٹ ہے۔
کلاسن ایک تجربہ کار فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں، جنہوں نے 85 میچ کھیلے اور 46 کی شاندار اوسط سے 5347 رنز بنائے، اپنے پورے کیریئر میں وہ 12 سنچریاں اور 24 نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے، کلاسن کو جنوبی افریقہ میں سرکٹ پر زیادہ تر وکٹ کیپرز سے بہتر بلے باز سمجھا جاتا تھا، لیکن جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے لیے کائل ویرین کو ترجیح دی۔
Another Test retirement in the Proteas camp as wicket-keeper batter steps away from red-ball cricket
— ICC (@ICC) January 8, 2024
جنوبی افریقہ کے بہت سے دوسرے وکٹ کیپرز کے مقابلے میں زیادہ ماہر بلے باز مانے جانے کے باوجود ہینرک کلاسن کو بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا، ان کی جگہ کائل ویرین کو شامل کیا گیا تھا۔