جے یو آئی نے خیبر پختونخوا میں قومی ،صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)نے خیبرپختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ٹکٹ جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کیلئے اہم شخصیات کو میدان میں اتار دیا،مولانا فضل الرحمان خود ڈیرہ اسماعیل خان سے امیدوار ہونگے ،مولانا فضل الرحمان کے دو صاحبزادے بھی الیکشن لڑیں گے ،مولانا اسعد محمود این اے 43 ٹانک سے امیدوار ہونگے جبکہ مولانا اسجد محمود کو این اے 41 لکی مروت سے ٹکٹ جاری کردیا گیا۔
سابق ڈپٹی سپیکر زاہد خان درانی این اے 39بنوں سے الیکشن لڑیں گے ،کرک اے شاہ عبدالعزیز، ہنگو سے مولانا عبید اللہ، کوہاٹ سے گوربنگش امیدوار ہونگے ،نوشہرہ سے پرویزخان خٹک ، چارسدہ سے مولانا گوہر شاہ اور مفتی گوہر علی امیدوار ہونگے ،مردان سے اعظم خان ،قاری نیاز علی اور کلیم اللہ امیدوار ہونگے ۔
پشاور سے نور عالم خان ، عرفان اللہ شاہ ، ناصر خان ، سعیدجان اور حسین احمد ،صوابی سے مولانا فضل علی اور عبدالرحیم ،ہری پورسے محمد ایوب ،ایبٹ آباد سے عدنان اور احمد نصیر جے یو آئی امیدوار ہونگے۔
جے یو آئی کے مطابق مانسہرہ سے کفایت اللہ اور سردار وقار الملک امیدوار ہونگے،بٹگرام سے قاری یوسف ، بونیر اے ولی الرحمان اور ملاکنڈ سے مفتی کفایت اللہ کو ٹکٹ جاری کردی گیا۔
دیر لوئر سے محمد شیر اور سراج الدین دیر بالا سے محمد نبی شاہ امیدوار نامز دکئے گئے ہیں،سوات سے عبد الغفور ، قیصر خان اور رحیم اللہ کو ٹکٹ جاری کردی گی،جے یو آئی نے کوہستان چترال اور شانگلہ سے ابھی ٹکٹ کا فیصلہ نہیں کیا۔
دوسری جانب جے یو آئی خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کی کئی نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دیئے گئے،اکرم خان درانی بنوں کی دو نشستوں پر امیدوار نامزد کئے گئے ہیں،بنوں سے عدنان خان اور شیراعظم وزیر کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا گیا،کرک سے میاں نثار اور عماد اعظم امیدوار ہونگے۔
مانسہرہ اور ایبٹ آباد سے خواتین بھی جنرل نشستوں پر امیدوار ہونگی،پی کے 36مانسہرہ سے صائمہ بی بی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے،پی کے 43 ایبٹ آباد اے بصیرت ارباب عباسی اور پی کے 44 سے عائشہ حمید اللہ امیدوار نامزد کی گئی ہیں،پی کے 48 ہری پور اے رقیہ بی بی کو جے یو آئی کا ٹکٹ جاری کردیاگیا،صوابی اے نورالاسلام اور غفور جدون امیدوار نامزد کئے گئے ہیں،مردان سے حافظ اختر علی ، عدنام خان عبید اللہ کو ٹکٹ جاری کیا گیاہے۔
اسی طرح چارسدہ سے ارشد عبداللہ ، الٰہی جان اور محمد احمد کو ٹکٹ جاری کیا گیاہے،مولانا عطاالحق درویش پی کے 79 سے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں،مولانا امان اللہ حقانی کو پی کے 80 کا ٹکٹ جاری کیا گیاہے،ارباب فاروق ، صدیق پراچہ اور عمر خان بھی پشاورسے جے یو آئی کے امیدوار ہونگے ،نوشہرہ سے سابق وزیر داخلہ پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے کو جے یو آئی کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے،لیاقت خان پی کے 87، احد خٹک پی کے 88 سے امیدوار ہونگے۔
لکی مروت سے منور خان اور ٹانک سے محمود احمد امیدوار ہونگے ،چترال سے مولانا ہدایت الرحمان صوبائی اسمبلی کے امیدوارنامزد کئے گئے ہیں،سوات سے بخت زادہ، سید قمر ،ثنااللہ ، حجت اللہ امیدوار نامزدکئے گئے ہیں،شاہی نواب ،حاجی ممتاز حفیظ الرحمان اور امجد علی کو بھی ٹکٹ جاری کردیاگیا،ان کے علاوہ دیر بالا سے گل نور شاہ ، عزیزالرحمان،احسان اللہ ، جے یو آئی کے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں،دیر لوئر سے فرید اللہ ،عمران خان ، محمد نبی شاہ کوبھی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔