کراچی سے ملتان جانےوالی بہاالدین زکریا ایکسپریس پٹری سے اترگئی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(اقصیٰ شاہد) کراچی سے ملتان جانے والی بہاالدین زکریا ایکسپریس اوڈیرو لعل اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی۔
بہاالدین زکریا ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترنے کی وجہ سے اپ اور ڈاؤن مین لائن بلاک ہوگئی، کراچی سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشن پر روک دیا گیا۔
اس دوران ٹرینیں رکنے کی وجہ سے شدید سردی میں خواتین اوربزرگ مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرناپڑاہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ
واضح رہے کہ دو ہفتے کے دوران کراچی ڈویژن ریلوے میں تیسری ٹرین پٹڑی سے اتری ہے۔