(24نیوز)کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کےمضافات میں جنگل کی آگ نے درجنوں گھروں کو لپیٹ میں لےلیاجس کے نتیجے میں دو ہزار نو سو ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہوگیا۔
امریکا کے مشرق میں برفانی طوفان اورمغربی حصے میں آگ نےتباہی مچادی ہے،لاس اینجلس کے مضافات میں جنگل میں لگنے والی آگ بے قابوہوگئی جس پرقابو پانے کے لیے زمینی اور فضائی آپریشنز جاری ہیں،آگ اور دھوئیں کےباعث مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے،معروف رہائشی منصوبہ دی گیٹی ولا بھی شعلوں کی لپیٹ میں آگیا ہے،آگ سے سیاحتی مقام پیلی سیڈزبھی شدید متاثر ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا،جسٹن ٹروڈو کا ٹرمپ کو کرارا جواب
امریکی میڈیا کے مطابق 30 ہزار شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہےجبکہ 2 ہزار 900 ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہوگیا ہے،شہر کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔