خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی 

 آمنہ عروج  اورحسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو پیش کیا گیا،دو پولیس اہلکار بھی بطور گواہ پیش ہوئے

Jan 08, 2025 | 12:02:PM

(جمال الدین)ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اوراغواء برائے تاوان کیس میں آمنہ عروج اورحسن شاہ سمیت 12 ملزمان  کے خلاف کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی ہوگئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی،دوران سماعت آمنہ عروج  اورحسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا،مدعی خلیل الرحمان قمر اور ان کے دوست عبدالحفیظ بطور گواہ پیش ہوئے،دو پولیس اہلکار بھی بطور گواہ عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس میں چھ شریک ملزمان نے ابھی تک وکلاء کی خدمات حاصل نہیں کیں،ملزمان کے پاس وکیل نہ ہونے پر شہادت قلمبند نہ ہو سکی،عدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر پیشی کےلئے پابند کردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کیس، علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

شیرگل قریشی ایڈووکیٹ ملزم رفیق کے سرکاری خرچ پر وکیل مقررہوگئے کیونکہ ملزم رفیق نے مالی حالات خراب ہونے پر امداد مانگی تھی،خلیل الرحمان قمر کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

مزیدخبریں