ورون دھون اور نتاشا دلال نے ممبئی میں 44 کروڑ کانیا گھر خرید لیا

جوہومیں واقع اپارٹمنٹ کاکل رقبہ  5112 مربع فُٹ، 4 گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ بھی ہے

Jan 08, 2025 | 12:43:PM
ورون دھون اور نتاشا دلال نے ممبئی میں 44 کروڑ کانیا گھر خرید لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور ان کی اہلیہ نتاشا دلال نے ممبئی کے علاقے جوہو میں مہنگی ترین اور قیمتی پراپرٹی خرید لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خریدی گئی پراپرٹی کے کاغذات سے معلوم ہوتا ہے کہ ورون دھون اور نتاشا دلال نے زیرتعمیر عمارت کی ساتویں منزل پر ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے،جس کی قیمت 44 کروڑ 52 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس اپارٹمنٹ کا کُل رقبہ 5112 مربع فُٹ ہے جس میں 4 گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ بھی ہے،یہ زیر تعمیر پروجیکٹ 31 مئی 2025ء تک مکمل ہو گا,اس جائیداد کی رجسٹریشن کا مرحلہ 3 دسمبر کو مکمل ہوا جبکہ ورون دھون نے اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 2.67 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں امیتابھ بچن، اکشے کمار،اجے دیوگن، شاہ رخ خان، کاجول، دھرمیندر اور عامر خان سمیت کئی نامور بالی ووڈ شخصیات کے گھر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی اداکار اجیت کمار کی گاڑی ریس کے دوران حادثے کا شکار

 بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس نئے اپارٹمنٹ کے علاوہ ورون دھون ایک اور اپارٹمنٹ کے بھی مالک ہیں جس کی قیمت تقریباً 60 کروڑ روپے ہے۔