شفافیت کو یقینی اورعلاج معالجے کا نظام جدید بنایا جائے  گا،مریم اورنگزیب

لاہورچلڈرن ہسپتال میں پیڈز برن سینٹر،ڈیرہ غازی خان اور مری میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال قائم کیے جائیں گے

Jan 08, 2025 | 13:59:PM

 (24نیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے جائزے کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت سپیشلاٸزڈ ہیلتھ کیٸر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔

چیٸرمین پی اینڈ ڈی نبیل احمد اعوان،سیکرٹری آصف طفیل  کے علاوہ دیگر وزارتوں کے سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ 

لاہورچلڈرن ہسپتال میں جل جانےوالے بچوں کے علاج کے لیے جدید "پیڈز برن سینٹر" بنانے کا فیصلہ کیاگیا،اس کے علاوہ سپیشلاٸزڈ ہیلتھ کیٸر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی69 اسکیموں میں سے 45 جاری جبکہ 15 نئی اسکیمز شامل کی گئی ہیں۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی سپیشل سکیمز کی تمام سکیمیں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی،اجلاس میں راولپنڈی میں برن یونٹ، پنجاب ہیلتھ کیئرکمشن کے ہیڈ آفس اور پنجاب میں میڈیکل سٹیز کے قیام کے منصوبوں پربھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ 

ٹییچنگ ہسپتالوں کی ماسٹر پلاننگ، یونیورسٹی چاٸلڈ ہیلتھ ساٸنسز کے قیام اوردیگر پراجیکٹس پربھی انہیں بریفنگز دی گئیں،اجلاس میں بتایاگیاکہ 31140 ملین بجٹ میں سے 12770ملین روپے منصوبوں پر استعمال ہو چکے ہیں۔ 

مریم اورنگزیب نے ہدایت کی کہ سست رفتاری کی شکار سکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جاۓ تاکہ عوام کی زندگیوں میں سہولت اور آسانی کی تبدیلی آئے،انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت کے لیے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی،کینسر ہسپتال،کیتھ لیبارٹریاں اور پیٹ سکینزوزیراعلیٰ کے بڑے اقدامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر ہیڈ آف ویمنز کرکٹ تعینات

مریم اورنگزیب نے مزیدکہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،ان پر جلد کام شروع کیاجائے،انہوں نے ڈی جی خان اور مری میں سو بیڈز پرمشتمل مدر اینڈ چاٸلڈ ہسپتالوں کے قیام کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں منصوبوں پر تاخیر کی وجوہات اور مشکلات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ سٹریٹجک مینجمنٹ ،اندرونی پالیسی اور مانیٹرنگ یونٹ بنانے پرغورکیاگیا،سابقہ ادوار کے تعطل کا شکار منصوبوں کو مکمل کرنے کی حکمت عملی کا بھی جائزہ کیاگیا۔ 

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے ہدایت کی کہ شفافیت کو یقینی اورصوبے میں علاج معالجے کے نظام کو جدید بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں