جسٹس منصور کی معذرت، چیف جسٹس نے سپریم کورٹ پروموشن کمیٹی دوبارہ تشکیل دیدی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی پروموشن کمیٹی دوبارہ تشکیل دے دی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کی پروموشن کمیٹی دوبارہ تشکیل دے دی۔
پروموشن کمیٹی کے ممبران میں رجسٹرار سپریم کورٹ اور ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن ڈیپارٹمنٹل سلیکشن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کی پروموشن کمیٹی کے سربراہ تھے۔ جسٹس منصور علی شاہ کی معذرت کے بعد جسٹس جمال خان مندوخیل کو ذمے داری سونپی گئی ہے۔