سعودی عرب کی میزبانی پر مداحوں کا ڈبلیو ڈبلیو ای روئل رمبل کے بائیکاٹ کا اعلان  

Jan 08, 2025 | 14:35:PM
سعودی عرب کی میزبانی پر مداحوں کا ڈبلیو ڈبلیو ای روئل رمبل کے بائیکاٹ کا اعلان  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے اہم ترین میگا ایونٹ روئل رمبل 2026 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے پر ریسلنگ دیکھنے کے شوقین مداحوں نے اس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای روئل رمبل کا دلچسپ ایونٹ امریکا سے باہر منعقد ہوگا۔

روئل رمبل ایونٹ میں مردوں اور خواتین ریسلرز کے علیحدہ علیحدہ میچز ہوتے ہیں، اس ایونٹ میں جو ریسلر آخری وقت تک رنگ میں کھڑا رہ جاتا ہے اسے ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے ایونٹ ’ریسل مینیا‘ میں چیمپئن شپ کے لیے مقابلہ کرنے کا سنہری موقع ملتا ہے۔

بابراعظم ’’سی اے‘‘ بیٹ استعمال کرنے کا کتنا معاوضہ لیں گے؟ 

 تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ڈبلیو ڈبلیو ای کا پہلا ایونٹ سعودی عرب میں منعقد ہوا ہو اس سے قبل حالیہ برسوں میں وہاں کراؤن جیول اور ایلیمینیشن چیمبر جیسے ایونٹس منعقد ہو چکے ہیں۔

 ڈبلیو ڈبلیو ای کے صدر نک خان نے کہا کہ WWE ایک وسیع عالمی ادارہ ہے، اور اب جنوری 2026 میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہمارا روئل رمبل ایونٹ کا میلہ سجے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاض میں ہمارے ایک سب سے بڑے سالانہ پروگرام کا انعقاد مملکت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر کرنا ہے۔

 شائقین ریسلنگ کمپنی کے اس فیصلے سے ناخوش ہیں جس کی وجہ سے سعودی عرب سے باہر کے لوگوں کے لیے ایونٹ کو براہ راست دیکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ کچھ شائقین نے کہا کہ وہ اسے لائیو نہیں دیکھ پائیں گے، اور بعض افراد اس لیے مایوس ہیں کیونکہ بعد میں روئل رمبل دیکھنا اسے لائیو دیکھنے جیسا نہیں ہوگا۔

بعض شائقین نے سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں تو وہاں اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد سمجھ سے بالاتر ہے۔