عمران خان نے تحریری مطالبات حکومت کو دینے کی اجازت دے دی، بیرسٹر گوہر  

Jan 08, 2025 | 14:40:PM
عمران خان نے تحریری مطالبات حکومت کو دینے کی اجازت دے دی، بیرسٹر گوہر  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تحریری مطالبات دینے کی اجازت دے دی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کی ہدایت پر مطالبات تحریری طور پر حکومت کو دیں گے۔

چئیرمین پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ مذاکرات کیلئے ایک اور نشست ہونا ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مذاکرات کسی ڈیل کیلئے نہیں ملک وقوم کے لیے کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، ڈیل کا تاثر بانی پی ٹی آئی پہلے ہی زائل کر چکے ہیں۔