امدادی اشیاءکاقافلہ کرم روانہ،ہیلی کاپٹر سے نگرانی  

Jan 08, 2025 | 15:05:PM
امدادی اشیاءکاقافلہ کرم روانہ،ہیلی کاپٹر سے نگرانی  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)   کرم کیلئے امدادی اشیاء لے جانا والا 20 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ کردیا گیا، قافلے کی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔

 سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ سخت سکیورٹی میں امدادی اشیاء کے قافلے کو روانہ کیا گیا ہے، قافلے کی گاڑیوں میں اشیائے خورونوش سمیت دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکومت اور علاقہ عمائدین کے مابین مذاکرات کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد قافلے کو روانہ کرنے کی اجازت گزشتہ شب دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ٹل سے بگن کے لیے 10 ٹرک سامان روانہ ہوا اور پارہ چنار کے لیے 12 گاڑیاں روانہ ہوئیں، ٹل پارہ چنار شاہراہ پر فرنٹیئر کور اور پولیس تعینات ہے، روڈ پر سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ بھی جاری ہے۔