سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ

Jan 08, 2025 | 18:40:PM
سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ حکومت نے صوبے کے بیروزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر جلد ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو وزارتوں کی خواہش نہیں ہے بلکہ اسے عوامی مسائل کے حل نہ ہونے پر تحفظات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنا مؤقف وفاقی حکومت تک پہنچایا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت عوامی مسائل کو حل کرے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ ہم مذاکراتی عمل کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ ہم ملک میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔

اس سے قبل سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو بینکوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی اور کراچی میں ای وی ٹیکسی کمپنی کے حکام سے ملاقات کی۔ 

کمپنی نے شرجیل میمن کو ماحول دوست ای وی ٹیکسی کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ ان کا منصوبہ ہے کہ بے روزگار افراد کو آسان اقساط پر ای ٹیکسی فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیں: جرائم کا ذمہ دار کون؟ سابق وزیر داخلہ اور موجودہ وزیر اعلیٰ کے متضاد دعوے