مہیش تھکشانا 2025 کی پہلی ہیٹرک کرنے والے باؤلر بن گئے

Jan 08, 2025 | 18:49:PM
مہیش تھکشانا 2025 کی پہلی ہیٹرک کرنے والے باؤلر بن گئے
کیپشن: سری لنکا کے سپنر مہیش تھکشانا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سری لنکا کے سپنر مہیش تھکشانا نے رواں سال 2025 کی پہلی ہیٹرک کرلی۔

بدھ کے روز سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں مدمقابل تھیں جس میں کیویز نے لنکن ٹائیگرز کو 113 رنز کے مارجن سے شکست دی تاہم، میچ میں لنکن سپنر مہیش تھکشانا دلچسپ اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے رواں سال کی پہلی ہیٹرک کرنے والے باؤلر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنزٹرافی؛بھارتی ٹیم کی کپتانی کون کریگا؟اعلان ہو گیا

ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے  تھے جبکہ سری لنکا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 142 رنز پرآؤٹ ہوگئی اور کیویز نے تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔سری لنکن سپنر مہیش تھکشانا نے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹںر، میٹ ہینری، اور نیتھن اسمتھ کو آؤٹ کیا۔انہوں نے اننگ کے 35 ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں اور پھر 37 ویں اوور کی پہلی گیند پر تیسری وکٹ حاصل کر کے ہیٹرک کی۔آف بریک بولر نے 8 اوورز میں 44 رنز کے عوض 4 وکٹیں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مہیش تھکشانا سابق کھلاڑی چمندا واس، لاستھ ملنگا، فرویز مہروف، تھیسارا پریرا، وینندو ہسرنگا، اور شیہان مدوشنکا کے بعد ون ڈے میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سری لنکا کے ساتویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان یونس خان کو اہم ذمہ داری مل گئی