تنقید کرنے والے چاہتے ہیں میں مذاکراتی عمل سے نکل جاؤں تو تیارہوں،ایاز صادق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ میرے عہدے پر تنقید کرنے والے چاہتے ہیں کہ میں مذاکراتی عمل سے نکل جاؤں تو وہ اس تجویز پر غور کیلئے تیار ہیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات کے حوالے سے انکے کردار پر سوالات اٹھانے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ بانی سے ملاقات کرانا میری ذمہ داری ہے نہ مینڈیٹ ہے،میراکام مذاکرات کیلئے حکومت اورپی ٹی آئی کےدرمیان سہولت کاری کاہے،حکومت اورپی ٹی آئی جب کہے گی میٹنگ کا فوری اہتمام کردوں گا۔ ایاز صادق کا کہناتھا کہ بانی سے ملاقات نہ کروانے پر میرے کردار ادا نہ کرنے پر بے جا تنقید کی جا رہی ہے،ایسے بیانات دینا کہ سپیکر آفس سے رابطے پر مثبت جواب نہیں آیا افسوسناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھکاری کیساتھ بھاگنے والی خاتون کی اصل کہانی سامنے آگئی
سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ میرے دروازے سب کیلئے ہر وقت کھلے ہیں،میں نے کبھی کسی رکن قومی اسمبلی سے ملاقات سے انکار نہیں کیا سب ریکارڈ پر ہے، میرے عہدے پر تنقید کرنے والے چاہتے ہیں کہ میں مذاکراتی عمل سے نکل جاؤں تو وہ اس تجویز پر غور کیلئے تیار ہیں،بطور سپیکر پارلیمنٹ کی بالا دستی اور جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے سہولت کار کا کردار نبھانے کی پوری کوشش کی ہے، ان کاکہناتھا کہ میرا بیرون ملک ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ میں میٹنگ کا انتظام نہیں کر سکتا،جب حکومت اور اپوزیشن کہے گی تو فوری میٹنگ کا اہتمام کر دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیاں خریدنے کے خواہشمندافراد کیلئے اہم خبر، ٹویوٹا نے شاندار پیکیج متعارف کرا دیا