ایف بی آر نے آئندہ مالی سال 2025-26کی بجٹ سازی پر کام شروع کردیا

Jan 08, 2025 | 23:29:PM
ایف بی آر نے آئندہ مالی سال 2025-26کی بجٹ سازی پر کام شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے آئندہ مالی سال 2025-26کی بجٹ سازی پر کام شروع کردیا ،اگلے مالی سال کے فنانس بل کیلئے سٹیک ہولڈرزسے31 جنوری تک تجاویز طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بجٹ تجاویز کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مراسلہ لکھ دیا، انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق تجاویز طلب کی گئی ہیں، محصولات بڑھانے، ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کی تجاویز مانگی گئی ہیں۔تمام کاروباروں کیلئے  جنرل سیلز ٹیکس کے حوالے سے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں، ٹیکس چھوٹ مرحلہ وارختم کرنے کیلئے تجاویز طلب کی گئی ہیں،ٹیکس دہندگان کو سہولت اور قوانین کو آسان بنانے کی تجاویز مانگی گئی ہیں، ایف پی سی سی آئی ، پاکستان بزنس کونسل ، پاکستان سٹاک ایکسچینج، امریکن بزنس کونسل آف پاکستان ، ڈی ایچ اے کراچی،پاکستان سمال چیمبرز آف کامرس اینڈ کاٹیج انڈسٹری ، آل پاکستان یونائیٹڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کراچی ، آل پاکستان بار ایسوسی ایشن ، آئی کیپ ، پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن،ٹیکس ایڈوائزری اورپاکستان وبناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سمیت دیگر سے تجاویزطلب کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کی کمپنی پاکستان میں رجسٹرڈ ، انٹرنیٹ پیکج کتنے کا ہوگا؟ جانئے

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: