یورو کپ سیمی فائنل:انگلینڈ کی ڈنمارک کو  1-2 شکست،پہلی مرتبہ فائنل میں جگہ بنا لی

Jul 08, 2021 | 08:52:AM
یورو کپ سیمی فائنل:انگلینڈ کی ڈنمارک کو  1-2 شکست،پہلی مرتبہ فائنل میں جگہ بنا لی
کیپشن: فوٹو (بشکریہ دی ٹائمز)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یورو کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ڈنمارک کو 1-2 سے ہرا کر پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ میچ کا فیصلہ اضافی وقت کے کھیل میں ہوا۔ انگلینڈ کا فیصلہ کن گول کپتان ہیری کین نے پنلٹی کک پر کیا۔برطانوی شائقین کا بھرپور جشن۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورو کپ فٹبال کے سلسلے میں کھیلے جانیوالے دوسرے سیمی فائنل کےپہلے ہاف میں ڈنمارک کے ڈیمزگارڈ نے 30 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو سبقت دلائی۔ تاہم 39 ویں منٹ میں ڈنمارک کے کھلاڑی سائمن کئیار نے اپنے ہی گول میں گیند ڈال  کر اپنی ٹیم کی برتری ختم کردی۔ دوسرے ہاف میں زبردست مقابلہ ہوا  مگر دونوں ٹیموں میں سے کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی۔ اضافی وقت کے 14ویں منٹ پر کپتان ہیری کین نے پنلٹی کک کے ری باونڈ پر گول کرکے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے برتری دلائی جو آخر وقت تک برقرار رہی۔1966کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انگلش ٹیم کسی بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ انگلینڈ بھر میں جشن کا سماں ہے اور لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ برطانوی شہری سڑکوں پر نکلے آئے اور انہوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل کو دیکھنے کے لئے 60 ہزار سے زائد شائقین موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے سید ظہور آغا کو گورنر بلوچستان مقرر کردیا