ہمسایہ ممالک کو افغانستان میں اثرورسوخ مثبت انداز میں استعمال کرنا ہو گا، امریکہ

Jul 08, 2021 | 10:35:AM

(24 نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ مفادات ہیں۔افغانستان میں امن کے لئے علاقائی تعاون اور اتفاق رائے اہم ہے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  افغانستان میں امن کے لئے امریکہ اور پاکستان مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔افغانستان کے ہمسایہ ممالک مستقبل میں حصہ دار ہیں۔حال ہی میں پاکستان کئی معاملات میں مدد گار رہا۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کو افغانستان میں اثرورسوخ مثبت انداز میں استعمال کرنا ہو گا اور ہم ایران میں طالبان کی ملاقاتوں کے احوال سے آگاہ ہیں۔

پُرامن افغانستان کے لئے پاکستان اورامریکا مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں، دونو ں ممالک کے افغانستان میں مشترکہ مفادات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج صبح لاہور میں بارش، موسم خوشگوار

مزیدخبریں