دلیپ کمار اور سائرہ بانو اداکار شاہ رخ کو اپنا بیٹا سمجھتے تھے

Jul 08, 2021 | 11:04:AM
دلیپ کمار اور سائرہ بانو اداکار شاہ رخ کو اپنا بیٹا سمجھتے تھے
کیپشن: دلیپ کمار اور شاہ رخ خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ جذبات اداکار دلیپ کمار اداکار شاہ رخ خان کو اپنا بیٹا سمجھتے تھے، دلیپ کمار کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا، دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے بچے نہیں ہیں۔
بھارت کے ایک اردو اخبا رکی ویب رپورٹ کے مطابق اداکاردلیپ کمار اور اداکارہ سائرہ بانو کا والدین بننے کا خواب ادھورا رہ گیا۔دلیپ کمار نے اپنی آٹو سوانح عمری’دی سبسٹینس اینڈ شیڈو‘ میں اس بات کا انکشاف کیا۔اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ دلیپ اور سائرہ والدین کیوں نہیں بن سکے۔سوانح حیات میں دلیپ کمار نے بتایا تھا کہ 'سچائی یہ ہے کہ 1972 میں سائرہ پہلی مرتبہ حاملہ ہوئیں اور یہ بیٹا تھا (ہمیں بعد میں پتہ چلا)۔حمل کے آٹھ ماہ میں سائرہ نے بلڈ پریشر کی شکایت کی تھی۔اس دوران سرجری کے ذریعے مکمل طور پر تیار جنین کو بچانا ممکن نہیں تھا اور بچے کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔سائرہ بانو نے ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان سے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا تھاکہ شاہ رخ کی فلم ’دل آشنا ہے‘ کے سائن کرنے کے موقع پر ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے سائرہ نے بتایاتھا کہ ’ہم فلم کی مہورت کے لئے گئے تھے،دلیپ صاحب نے رسمی تالی بجائی تھی،میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ اگر ہمارا بیٹا ہوتا تو وہ بالکل شاہ رخ کی طرح دکھائی دیتا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج پہلے ون ڈے میں ٹکرائیں گی