(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے چئیرمیں بلاول بھٹو زرداری کی آزاد کشمیر میں الیکشن مہم جاری ہے ، انہوں نے پونچھ ڈویژن کے عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈرز سے بھی ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے مل کر سلیکٹڈ کو آزادکشمیر میں ناکام کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے عہدیداران اور پارٹی ٹکٹ ہولڈر سے اہم نشت کی ، انہوں نےانتخابی مہم کے حوالے سے عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈر سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے دو درجن رہنما پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا ۔بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں سمیت پارٹی رہنماؤں، پی ایس ایف سمیت دیگر کے اعزاز میں گزشتہ رات عشائیہ بھی دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے مل کر سلیکٹڈ کو آزادکشمیر میں ناکام کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ آپ سب نے مل کر دھاندلی کو روکنا ہے تاکہ دھاندلی سے مخالفین جیت نہ سکے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھاندلی کو روکنے کے لئے بلاول بھٹو نے پی ایس ایف اور پی وائے او کو بھی ٹاسک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار اور سائرہ بانو اداکار شاہ رخ کو اپنا بیٹا سمجھتے تھے