پیپلزپارٹی کا اتحاد اور ناکامی منافقت کے آئینہ دار ہیں،فردوس عاشق

Jul 08, 2021 | 12:37:PM

(24نیوز)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا ہےکہ اقتدار کی ہوس میں اندھی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ایک دوسرے پر الزامات انکی حقیقت عیاں کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد اور ناکامی کے بعد ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے منافقت کے آئینہ دار ہیں، اپوزیشن کو تکلیف عوام کے مسائل کی نہیں بلکہ اقتدار سے دوری کی ہے، انہوں نے کہا پی ڈی ایم اور اس سے باہر اپوزیشن جماعتوں کی تمام تدبیریں ناکام ہوگئیں۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آرپار کے نعرے لگانے والی جماعت پاؤں پکڑنے کی باتیں کرنے لگی،  غلط فہمیوں کا شکار جعلی راجکماری چچا اور پرچی شہزادے کے دئیے زخم چاٹ رہی ہے، لٹیروں کے خلاف عوامی طاقت کے ساتھ کپتان ڈٹ کر کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    ظلم کی انتہا ہوگئی: 70سالہ بزرگ کا نہاناجرم بن گیا

مزیدخبریں