(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری ہے،مفادات کیلئے پالیسیاں بنانے سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نے پاکستان کی پہلی ماحول دوست الیکٹرک موٹرسائیکل کے افتتاح کےموقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نئی نسل کے مستقبل کے لیے آج منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ الیکٹرک موٹرسائیکل منصوبہ خوش آئند ہے۔ خوشی ہے الیکڑک وہیکلز سے نئی صنعت جنم لے گی۔الیکٹرک وہیکل کی حوصلہ افزائی کلین اینڈ گرین مہم ہے۔ ہم درخت لگا رہے ہیں اور نیشنل پارکس بنا رہے ہیں۔ہم شہروں کیلئے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں جبکہ ہم نے پانی کی ری سائیکلنگ پر بھی کام کرنا ہے۔انہوں ںے کہالاہور میں ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگی کیلئے مسئلہ بن چکی ہے۔ لاہور کو باغوں کا شہر کہا جاتا تھا لیکن آج وہاں آلودگی ہے۔ پاکستان بے شمار وسائل اور نعمتوں سے مالامال ہے۔وزیراعظم نے کہا جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا قوم نے خود ہی اپنے لوگوں کی مدد کی۔اب ہمیں ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں یہ سوچ بھی تبدیل کرنا ہو گی کہ امداد نہیں ملے گی تو ملک نہیں چلے گا۔ میرا یقین ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر اپنے مسائل حل کریں گے تو مضبوط ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کے انتقال پر پاکستان اور بھارت کےکرکٹرزبھی افسردہ