برہان وانی کے یوم شہادت پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حریت کمانڈر برہان وانی کے پانچویں یوم شہادت پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ بھارتی قابض فوج نے برہان وانی کو 2016 میں شہید کردیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں حریت کمانڈر برہان وانی کا پانچواں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔ پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے اورگلی کوچوں میں ہم کیا چاہتے ہیں آزادی کے نعروں کی گونج ہے۔
بھارتی فورسزکشمیریوں کواحتجاج سے روکنے کے لئے روایتی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ،موبائل سروس بدستورمعطل ہے۔
19 ستمبر 1994 کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گاو¿ں دادا سارا میں پیدا ہونے والے برہان مظفر وانی چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے ، وہ پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بننا چاہتے تھے مگر بھارتی فوجیوں کے بلا وجہ ان پر اور ان کے بھائی وحشیانہ تشدد نے ان کی زندگی بدل دی اور وی آزادی کی جدو جہد میں شامل ہو گئے۔
انہوں نے 2010 میں آزادی کا علم بلند کیا اور اپنی جدوجہد کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی ڈالتے جو لمحوں میں وائرل ہو جاتی اور دیکھتے ہی دیکھتے برہان وانی انتہائی مقبول ہو گئے۔
آٹھ جولائی 2016 کو بھارتی فوج نے بارہ مولا میں گاوں کا محاصرہ کر کے برہان وانی اور ان کے دو ساتھیوں سرتاج احمد شیخ اور پرویز احمد لشکری سمیت شہید کر دیا۔
ماضی میں ملک کو خود کفیل کرنے کی بجائے درآمدات پر زور کیوں دیا گیا ، وزیر اعظم نے صاف صاف بتا دیا۔برہان وانی کی نماز جنازہ 9 جولائی کو ادا کی گئی جس میں دو لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری کالجز سربراہان کو داخلوں کیلئے نیا ہدف مل گیا