آٹا ، دال مہنگی کرنیوالے سستی کاروں کا خواب بیچ رہے ہیں، پیپلز پارٹی

Jul 08, 2021 | 15:41:PM

 (24نیوز) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری  کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم خیالی دنیا میں رہتے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزشازیہ مری نے کہا ہے کہ  آٹا ،چینی ،گھی اور دال مہنگی کرنے والے سستی کاروں کا خواب بیچ رہے ہیں،آج غریب کے لئے موٹر سائیکل کا پیٹرول خریدنا پریشانی کا باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شوگر اور دیگر امراض کی ادویات مہنگی کرکے نام نہاد صحت کارڈ کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے ، عمران خان بتائیں صحت کارڈ سے کتنے غریبوں کا علاج ہوا ، ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کیا ،  پچاس لاکھ گھروں کا خواب دکھاکر کروڑوں لوگوں کے گھر مسمار کیئے، شازیہ مری جھوٹوں کی سرکار عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتی۔

 دوسری جانب نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ  ‏وفاقی کابینہ نے پپیرا قوانین میں ترمیم کی ہے، سرکاری اداروں کو شفافیت کے کلیدی قواعد سے چھوٹ دی جائے گی،پبلک ٹینڈرز کے بغیر ٹھیکے دیئے جائیں گے یہ سرکاری معاہدوں میں شفافیت کے عمل پر سمجھوتہ ہوگاانہوں نے کہا کہ  احتساب کا نعرہ لگانے والے شفافیت سے فرار ہونے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

‏پہلے ہی تباہی سرکار کے ہر معاہدے میں کرپشن اسکینڈل سامنے آ رہے ہیں  کیا اب سرکاری ٹھیکے بغیر کسی ٹینڈرز کے اپنے دوست احباب کو دئیے جائیں گے؟  مہمند ڈیم سے لیکر چینی تک اس حکومت کا ہر سرکاری معاہدہ متنازعہ ہے،  اب آپ پیپرا قوانین سے بھی چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟  شفافیت سے مت بھاگو۔

یہ بھی پڑھیں:      خدا نے میری زندگی کی وجہ چھین لی،سائرہ بانو

مزیدخبریں