مفتی تقی عثمانی پر حملے کی کوشش۔۔ ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ممتازعالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ملزم کا کہنا ہے کہ نماز فجر کے بعد اکیلے بات کرنے کا کہا تھا وہ دعا کرانے آیا تھا کوئی حملہ نہیں ہوا، ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں نے بتایا ہے کہ ملزم کی جیب سے چاقو برآمد ہواہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ فجر کی نماز کے بعد عاصم لئیق مفتی صاحب کے پاس گیا،مفتی صاحب سے پانچ منٹ مانگےمفتی صاحب نے کہا میں ابھی فارغ نہیں عاصم نے سامان نکالا اس میں چاقو تھا،عاصم کا کہنا تھا کہ میں یہ چاکلیٹ ،کپڑے، اور سامان مفتی صاحب کیلئے لایاتھااور وہ بیوی کو چھوڑنے سے متعلق فتوی لینے آیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم ذہنی مریض معلوم ہوتا ہے ہم ہرپہلو کی تفتیش کررہے ہیں عاصم کے پاس سے چاقو نکلا ہے اس پر تفتیش کے بعد مقدمہ ہوسکتا ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے بتایا کہ نماز فجر کے بعد ایک شخص مجھ سے ملاقات کیلئے آئے، آدمی نے اپنی جیب سے چاقو نکالا جسے ہمارے ساتھی نے پکڑ لیا، الحمدللہ میں خیریت سے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: آٹا ، دال مہنگی کرنیوالے سستی کاروں کا خواب بیچ رہے ہیں، شازیہ مری