مرتضیٰ وہاب کوکراچی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ

Jul 08, 2021 | 16:33:PM

(24 نیوز) سندھ حکومت نے مشیر ماحولیات مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر ماحولیات مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کے حوالے سے صوبائی کابینہ کے کئی اراکین نے مخالفت کی تھی لیکن وزیراعلیٰ سندھ کی تجویز پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی امریکا سے وطن واپسی پر مرتضیٰ وہاب کا بطور ایڈمنسٹریٹر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا جبکہ وزیراعلی سندھ کی امریکا سے وطن واپسی اگلے ہفتے متوقع ہے۔ مرتضیٰ وہاب 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سے ہار گئے تھے۔ 
یہ بھی پڑھیں:موسم بدلنے والا ہے۔۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

مزیدخبریں