(ما نیٹر نگ ڈیسک)دلیپ کمار طویل عرصے تک علیل رہنے کے بعد 7 جولائی کو 98 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے تھے، انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن، گردوں کے مسائل اور مثانے کا کینسر بھی لاحق تھا۔ اب ان کی رشتہ دار ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون سامنے آگئیں۔
دلیپ کما ر کے انتقال پر جہاں پاکستان اور بھارت میں ان کے مداح آبدیدہ ، وہیں ان کی رحلت کے بعد ان کی رہائش گاہ پر ایک خاتون کو روتے ہوئے دیکھا گیا، جنہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ دلیپ کمار کی رشتہ دار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کے انتقال کے بعد ان کی رہائش گاہ پر سیاہ لباس میں ملبوس ایک خاتون روتی ہوئی آئیں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ لیجنڈری اداکار کی رشتے دار ہیں۔ خاتون نے زبردستی دلیپ کمار کے گھر میں اندر داخل ہونے کی لوشش کی جب کہ کسی بھی عام فرد کو لیجنڈری اداکار کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں:یوسف بھائی نے آج اپنی چھوٹی بہن کو چھوڑا ہے۔۔لتا منگیشتر۔۔بالی وڈ میں سو گ کا سماں
ممبئی کی مقامی انتظامیہ نے ان کی رہائش گاہ پر سکیورٹی کے انتظامات کے تحت اضافی پولیس نفری تعینات کر رکھی تھی۔دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ہی مذکورہ خاتون کو اندر جانے نہیں دیا لیکن خاتون نے روتے ہوئے جذباتی انداز میں تمام حربے استعمال کرکے خود کو دلیپ کمار کی رشتے دار ثابت کرنے کی کوشش کی۔بعد ازاں دلیپ کمار کے خاندان سے منسلک شخص نے تصدیق کی کہ مذکورہ خاتون ان کی رشتے دار نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار دلیپ کمار کی تدفین کی ویڈیو وا ئرل ۔۔جذباتی منا ظر
خاتون نے روتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ وہ جلدی میں موت کی خبر سن کر دوڑی چلی آئیں اور وہ تصویر لانا بھول گئیں، جس سے ثابت ہوسکتا تھا کہ وہ شہنشاہ جذبات کی رشتے دار ہی ہیں اور کہا کہ وہ ایک اچھے اور پیارے انسان تھے۔
یا د رہے کہ دلیپ کمار نے سوگواروں میں صرف 75 سالہ اہلیہ سائرہ بانو کو چھوڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سائرہ بانو سے ملاقات ۔۔شاہ رخ پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید