روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی پرواز، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی پرواز جاری ہے، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں کرنسی مہنگی ہو گئی ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160 روپے سے تجاوز کرگیااوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگاہوکر 160.20 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کاگھروں کے لئے قرض نہ دینے والوں بینکوں کیخلاف بڑا فیصلہ
فاریکس ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ اوپن مارکیٹ میں یورو 50 پیسے مہنگاہوکر 187.50 روپے ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 1 روپے مہنگاہوکر 220.50 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 25 پیسے مہنگاہوکر 43.40 روپے کا ہوگیاجبکہ سعودی ریال 25 پیسے اضافے سے 42.40 روپے کا ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کااعلان