(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی دہشت گردی یہ ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑ دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بچیوں کو تعلیم اور وراثت سے محروم رکھنے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔بیٹی، بیوی اور بہن کو تعلیم سے روکنا جہالت ہے، اس کا اسلام سے تعلق نہیں۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، پیغامِ پاکستان تمام مکاتب فکر کا مشترکہ ضابطہ اخلاق ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن۔۔ فرائض میں غفلت برتنے پر6 افسرعہدے سے فارغ
توہین مذہب و رسالت کا غلط استعمال نہیں کرنے دینگے۔ مولانا طاہر اشرفی
Jul 08, 2021 | 18:50:PM