(24 نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت تیزی سے بڑھنے لگی، قدر مزید 300 روپے بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 امریکی ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 815 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وائرس بہت بڑا خطرہ ،کورونا صورتحال خراب ہوئی توپھر پابندیاں لگانی پڑیں گی، وزیراعظم عمران خان
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام کی قدر 257 روپے اضافے کے بعد 94050 روپے ہو گئی ہے۔
ادھر چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بھی استحکام دیکھا گیا، قیمتیں بالترتیب 1440 روپے اور 1234.56 روپے پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی پرواز، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی مہنگا