ملک گیر لاک ڈا ؤن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔۔عیدخراب نہیں کرینگے۔۔ اسد عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نہیں چاہتے عید پر پابندیاں لگائیں اور عید کا مزا خراب ہو۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہی نہیں ،ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ الیکشن کا ماحول شروع ہوتے ہی صورتحال کنٹرول کرنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے، آزاد کشمیر اسمبلی کا فیصلہ تھا کہ وہ الیکشن کرانا چاہتے ہیں ، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو کہا ہے ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے۔
اسد عمر نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ الیکشن کروانا ہے تو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں ، مظفر آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ڈبل ڈیجٹ ہو چکی ، میر پور میں بھی کورونا کیسز بڑھنا شروع ہو چکے ، کورونا مزید بڑھنے کا خطرہ ہے ،ایس او پیز پر عمل کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کورونا کیسز بڑھے تو این سی او سی کی ٹیم جائزہ لینے گئی، گلگت میں مثبت کیسز بڑھ گئے ہیں اور اب سہولیات بڑھا رہے ہیں ، آزاد کشمیر اور گلگت میں موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بھیج دی ہیں۔