گھی ، کوکنگ آئل اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ

Jul 08, 2021 | 19:23:PM
گھی ، کوکنگ آئل اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مختلف کمپنیوں نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ،چینی کی قیمت بھی بڑھ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق درجہ اول گھی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں درجہ اول کا گھی 328 روپے سے بڑھ کر 343 روپے ہوگیا۔ دوسری کمپنی کا درجہ اول کا گھی10روپے اضافے سے330 روپے کلو ہو گیا۔
 تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 94 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوگئی۔چینی کی پچاس کلو کی بوری 4700 روپے سے بڑھ کر 5000 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب بسکٹس بنانے والی کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
 وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے ملک میں مہنگائی نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد جون میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی اوسط شرح بڑھ کر 14.52 فیصد ہوگئی ہے۔ داخلی سطح پر بجٹ کے بعد سے مہنگائی میں اضافے سے عوام دوست بجٹ کا حکومتی بیانیہ متاثر ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ