وحشی درندوں کی کسان کی بیٹی سے اجتماعی زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوزایجنسی) صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں وحشی درندوں نے کسان کی بیٹی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ہے۔دلخراش واقعہ سانگھڑ کی تحصیل کھپرو کی حدود میں گوٹھ مورھڈی میں پیش آیا۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ مجھے تین لڑکوں نے ہمارے بھینسوں کے باڑے سے اغوا کرکے قریبی کھیت میں لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر تم نے اپنے بھائیوں کو کچھ بتایا تو ہم تمہارے پورے خاندان کو قتل کردینگے۔
مقامی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی عبدالستار کی مدعیت میں تین ملزموں حمزہ،معشوق اور اللہ بخش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی لنجار نے بتایا کہ کھپرو میں مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی روانہ کردی گئی ہے ،زیادتی کے مرتکب ملزم کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔حریم شاہ کی تر کی سے نئی ہنی مون ویڈیوز وا ئرل